ابنا: سیاسی ماہرین نےاستانبول میں دوستان شام نامی اجلاس میں بعض پڑوسی ممالک اور علاقےکےکچہ ممالک کی جانب سےشرکت نہ کئےجانےکی بنا پرپہلےسےہی ناکام اجلاس قراردیاتھا۔
استانبول اجلاس ایسےعالم میں ہوا ہےکہ جب حکومت شام اور عالمی برادری کی جانب سے اس ملک میں اصلاحات کی کوششوں کےنئےمرحلےکو بحران شام کےحل کےلئے امید کی کرن سمجھاجارہا ہے اورسیاسی ماہرین استانبول اجلاس کو ان کوششوں کوناکام بنانے اورشام کےخلاف سازشوں میں ہماہنگی پیداکرنےکی کوشش سےتعبیرکررہےہیں۔
شام کےخلاف استانبول اجلاس میں کی جانےوالی سازش اورفتنہ انگیزی پر ترکی کےعوام سمیت رائےعامہ نےبڑےپیمانے پرردعمل ظاہرکیاہے۔اس سلسلےمیں ترک پارلیمنٹ کے کےبعض اراکین اور فعال شخصیتوں نے شام کےخلاف اس ملک کی حکومت کےاقدام پراحتجاج کیاہے۔ترک پارلیمنٹ کےبعض اراکین اورفعال شخصیتوں نے خبردار کیاہےکہ دمشق کےخلاف انقرہ کےسخت موقف کاترکی اورعلاقےکےدوسرےممالک کےلئے سنگین نتیجہ برآمد ہوگا۔انھوں نےایک مشترکہ بیان میں انقرہ سےمطالبہ کیاہے کہ وہ شام کےخلاف تخریبی اقدامات کاسلسلہ بند کرے۔
اس گروہ نےخبردارکیاہےکہ شام کےسلسلےمیں انقرہ کارویہ تسلط پسندطاقتوں کی جانب سےاختیارکی جانےوالی پالیسی پرمبنی ہے۔ ترکی کےاراکین پارلیمنٹ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ اس طرح کی پالیسیوں سےترکی کےمفادات خطرے میں پڑجائيں گے اور شام میں مسلح گروہوں کی حمایت اس ملک کےداخلی امور میں اغیارکی مداخلت کی زمین ہموارکرسکتی ہے۔ ترکی کی فعال شخصیتوں نے دوستان شام نامی اجلاس کی میزبانی کےلئے انقرہ کےپیشقدم ہونےہونےپربھی تنقید کی ۔ ترکی کی سرگرم شخصیتوں نے اس ملک کےدارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرکےدوستان شام نامی اجلاس کی مذمت کی۔
انقرہ میں امریکی سفارتخانےکےسامنے ہونےوالےاس احتجاجی مظاہرے کاانتظام انقرہ اتحاد برائےنیٹو اورمیزائل سسٹم نامی تنظیم نےکیا تھا ۔ اس مظاہرے کےشرکاء کےسامنےپڑھےجانےوالےاعلامیے میں الزام لگایاگیاہےکہ دوستان شام نامی اجلاس اس ملک پرحملہ اورمشرق وسطی میں ایک خونی تصادم شروع کرانے کی کوشش ہے۔ اعلامیےميں دوستان شام اجلاس کےشرکاء کو دشمان شام قراردیاگیا۔
انقرہ کےعلاوہ استانبول میں بھی دوستان شام نامی اجلاس کےخلاف مظاہرےہوئے۔ جبکہ ترکی میں مقیم شامی شہریوں نے بھی ترکی میں شام مخالف اجلاس کےخلاف مظاہرےکئے۔ ترکی میں مقیم سیکڑو شامی شہریوں نے دوستان شام اجلاس کی مخالفت اور حکومت شام کےحق میں مظاہرےکئے۔ ترکی کےشہراستنبول میں دوستان شام نامی اجلاس نےشام کےعوام کومشتعل کردیا ہے۔
شامی عوام کےدونوں گروہوں یعنی صدربشاراسدکےحامیوں اورمخالفین دونوں نے دوستان شام نامی اجلاس کی مخالفت کااعلان کیاہے۔ شامی شہریوں کاخیال ہےکہ دوستان شام نامی شام مخالف اجلاس دمشق کےخلاف مزید سازشوں اورشام پرحملےکی منصوبہ بندی کےلئےمنعقد ہوا ہے۔ .......
/169